Urdu Translation of KYA TUM SUN RHEE HO MAA

امی
امی
امی تم اکثر کہا کرتی تھی
ببلی، اتنی خاموش کیوں ہو
کچھ تو لبوں کو زحمت دیا کرو
دل کے دروازے پر دستک دیا کرو
لفظوں کی آ ہٹ سے کھولا کرو
ماضی کے نقوش
اب لب کشائی کی تاب آئی ہے تو
تم ہی نہیں سننے کے لیے
خیالات کا کارواں
جو میرے ذہن میں چھوڑ گئی
وعدہ ہے تم سے
ہمیشہ رواں رکھوں گی
کائنات میں تمہاری جھلک
دیکھ کر
نازک الفاظ کی رعنائی
یوں ہی بہنے دوں گی
کتنے ہی جذبات
میری خاموشی سے
امی
کیا تم سن رہی ہو۔۔۔
رجنی چھابڑا
مترجم۔۔۔۔ بنیاد ذہین بیکانیری،

Comments

Popular posts from this blog

OLD FORT

Rajni Chhabra as per GROK AI

ABOUT MY POETRY ON AI